English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ایس ایل 2022: لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی

القمر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی۔

لاہور قلندرز کے 169 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم حاصل نہ کرسکی اور پوری ٹیم آخری اوورز میں آؤٹ ہوگئی اور یوں قلندرز نے 6 رنز سے میچ جیت کر پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور پہلے ہی اوور میں فخرزمان ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے اور ڈاؤسن بھی 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عبداللہ شفیق، کامران غلام اور محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔

عبداللہ شفیق 52، کامران 30 اور محمد حفیظ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈاؤسن اور محمد وسیم نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں ملتان سلطانز سے مدمقابل ہوگی۔

منبع: جیو نیوز

The post پی ایس ایل 2022: لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی appeared first on شفقنا اردو نیوز.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے