English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

طاقت اور پیسے کی سیاست پاکستان کی تقدیر نہیں بدل سکتی، ایم کیو ایم کنوینئر

القمر

 لاہور: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے طاقت اور پیسے کی سیاست پاکستان کی تقدیر نہیں بدل سکتی، سیاسی جماعتوں کے درمیان اقتدار کی بندر بانٹ کو ختم ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے پنجاب ہاؤس لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ خالدمقبول صدیقی نے کہا اقتدار اور طاقت کے مرکز لاہور آکر بڑی خوشی ہوئی ہے، یہ دورہ کسی سیاسی پیش گوئی کے حوالے سے نہیں اور نہ الیکشن کے لیے ہے، ہم الیکشن جیتنے نہیں پنجاب کا دل جیتنے آئے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا لاہور کا نوجوان بھی اختیار رکھتا ہے؟ عام نوجوان کو اقتدار میں لانا ہماری جدوجہد کا محور ہے، لاہور کا نوجوان کھڑا ہوگیا تو پاکستان کی تقدیر اور سیاست کے اصول بدل جائیں گے، ہم پیشہ ور سیاستدان نہیں ہیں بلکہ نئے چہروں اور نوجوانوں کو اقتدار تک پہنچاتے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ستر سال گزر گئے چہروں کے پیچھے چھپنا بند کیجئے، چار بار قومی اسمبلی کا انتخاب لڑا اور ایک بار بھی پیسے خرچ نہیں کئے، طاقت اور پیسے کی سیاست پاکستان کی تقدیرکو نہیں بدلاجا سکتا،ایم کیو ایم نے چہرے سے زیادہ نظریے کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہا کہ  ہر بڑے طاقتور ادارے کو کہا ہے کہ ہمیں کام کرنے دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے