English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف کی ملتان ڈی جی خان روڈ پر کارروائی، ٹرک سے 630 کلو منشیات برآمد

القمر

 راولپنڈی: اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف ملتان نے ملتان ڈی جی خان روڈ پر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق انٹیلیجنس اطلاع موصول ہونے پر اے این ایف نے غازی گھاٹ چونگی کے قریب پنجاب پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کی اور مشکوک ٹرک کو روک کر تلاشی لی۔

ٹرک کے فیول ٹینک اور فرش میں بنے خُفیہ خانوں میں مہارت سے چھپائی گئی 630 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی، جس میں 571 کلوگرام چرس، 55 کلوگرام افیون اور 4 کلوگرام سے زائد میتھ ایمفیٹامائن (آئس) شامل تھی۔

جس پر پشین کے رہائشی فیض اللّٰہ اور عبداللّٰہ نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کرکےملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے مقدمہ درج کر لیا گیا جن سے تفتیش کا آغاز کردیاگیا ہے اور انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے