ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، فائرنگ سے 3 افراد زخمی

 کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی کھڑی کرنے کے معاملے پر ہونے والے جھگڑے میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے سیکٹر 12 ای میں گاڑی کھڑی کرنے کا ذاتی جھگڑا شدید نوعیت اختیار کرنے کے بعد بڑے مسلح تصادم میں تبدیل ہوا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو سول اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے اُن کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپ اس علاقے کے رہائشی ہیں اور ان کا کئی دنوں سے گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ زخمیوں کی شناخت محمد عمیر، 45 سالہ بہادر خان اور 35 سالہ فتح کے نام سے ہوئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں