ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سفاک شوہر کا بیوی پر چاقو سے حملہ

 لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں درندہ صفت شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے حملہ کرکے زخمی کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ لاہور کے علاقے پاٹا پور میں پیش آیا جہاں ملزم آصف نے اپنی بیوی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور چاقو سے زخمی بھی کردیا۔ چہرے پر چاقو لگنے سے 20سالہ گلناز نامی بیوی زخمی ہوگئی۔

پولیس نے بتایا کہ گلناز شوہر سے ناراض ہوکر اپنے والد کے گھر آگئی تھی، بیوی کے واپس جانے پر شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کیا۔

مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم حملے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے امید ہے جلد آصف قانون کی گرفت میں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں