English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خاتون کو نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کے بعد قتل کے کرنیوالے ملزمان گرفتار

القمر

 لاہور: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کے بعد قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان پولیس شیخوپورہ کے مطابق ملزمان نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو لاہور سے نارنگ بلایا اور زیادتی کے بعد قتل کردیا، گزفتار ہونے والے ملزمان کے نام شبیر، عابد اور حسین ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو نارنگ اور ضلع ننکانہ کے علاقہ شاہ کوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ مقتولہ کی شناخت صابراں بی بی عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ خاتون سے زیادتی کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

دریں اثنا لاہور کے علاقے باٹا پور میں خاتون سے زیادتی کرنے والے پراپرٹی ڈیلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون کی درخواست پر پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب مغلپورہ کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر 65 سالہ شوہر نے 55 سالہ بیوی کو سر میں ہتھوڑا مار کر قتل کردیا، خاتون کی شناخت نسیم اختر کے نام سے ہوئی جو سہواڑی بازار کی رہائشی تھی۔

واضح رہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے