English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر کوئی مرگیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے، چوہدری شجاعت

القمر

 لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے حکومت اور اپوزیشن کو جلسے جلوس منسوخ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی مرگیا یا مروا دیا گیا تو سب پچھتائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے صدر نے ایک بار پھر حکومت کو صبر اور تحمل کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی ووٹ خرید رہا ہے اور نہ ہی کوئی فروخت کررہا ہے، یہ بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: مسلم لیگ ق کا حکومتی اتحاد چھوڑنے کا قوی امکان

انہوں نے حکومت اور اپوزیشن سے جلسے جلوسوں سمیت تمام سیاسی پروگرام منسوخ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تو ہمیشہ جلسے روکنے کی کوشش کرتی ہے، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دونوں فریقین ایک ہی مسئلے پر جلسے کررہے ہیں۔

چوہدری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن بھی حکومتی اعلانات کو دیکھتے ہوئے اپنے پروگرام پر اصرار کررہی ہے، جو سرا سر غلط ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے