ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے جھلر فورٹ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروس پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27 اور 28 مارچ 2022 کی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع جھلر فورٹ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت زار سعد اللہ کے نام سے ہوئی ہےجبکہ دیگر کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں