English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اے این ایف نے پورٹ قاسم سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کرلی

القمر

 کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے پورٹ قاسم پر کارروائی کرکے 40 کلوگرام ہیروئن تحویل میں لے لی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس نے بتایا کہ کہ اے این ایف انٹیلیجنس نے پورٹ  قاسم پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران برطانیہ کے لیے بک کیے گئے کالی مرچوں پر مشتمل رسد سے 40 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا، انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے