English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یورپی یونین میں یوکرین کے لئے جگہ مخصوص کی جائے: کولیبا

القمر

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کا مطالبہ کیا ہے۔

دمترو کولیبا نے جرمن ٹیلی ویژن چینلARD کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ برلن کے دوران یوکرین کی یورپی یونین رکنیت کے بارے میں کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم ایک تواتر سے یوکرین کے یورپ کا اور یورپی برادری کا حصہ ہونے کے بارے میں بیانات سُن رہے ہیں۔ اصل میں ہم فوری رکنیت کی بات نہیں کر رہے لیکن یوکرین کے لئے یونین میں جگہ مخصوص کیا جانا ہمارے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

کولیبا نے کہا ہے کہ ہم ، یوکرین کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق ، جرمنی کے نقطہ نظر  تبدیلی  کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ تاہم انہوں نے، دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 77 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے 8 اور 9 مئی کو برلن میں منعقدہ تقریبات میں یوکرین کا جھنڈا  نہ لہرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

دمترو کولیبا، جرمنی کے صوبے شوالسنگ۔ہولسٹین میں جرمن وزیر خارجہ اینالیناباربوک کی میزبانی میں آج متوقع جی۔7 وزرائے خارجہ اجلاس  میں شرکت کے لئے جرمنی کے دورے پر ہیں ۔اجلاس کے بارے میں توقعات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے روس  پر پابندیوں اور گلوبل غذائی قحط کے خلاف جدوجہد پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

کولیبا نے روس کے، یوکرین کے جنوبی حصے  میں، اناج اور غذائی اجناس پر قبضہ کر کے ان کے ساتھ تجارت کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے