برازیل میں شدید بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ درجنوں دیگر لاپتہ ہو گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں مٹی کے تودے گرنے، مکانات کی تباہی، اور سڑکوں پر سیلابی ریلے دیکھے جاسکتے ہیں۔
اس دوران برازیل کی شمال مشرقی ریاست پیرنامبوکو کے سینکڑوں باسی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
برازیل کے صدر بولسونارو نے کہا ہے کہ حکومت صورتحال پر قابو پانے اور متاثرین کی مدد کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔