اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے جارجیا کے ہم منصب اراکلی گریباشویلی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر بات چیت کی ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، اس بات چیت میں علاقائی مسائل،جیو پولیٹک تبدیلیوں اور ان کے اثرات سمیت دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا ۔
دونوں وزرائے اعظموں کے درمیان دو طرفہ تجارت،سرمایہ کاری اور زرعی شعبے میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔