ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار کی  رومانیہ میں ، صدر کلاؤس ورنر آئیوہنس  سے ملاقات

 وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار   نے  اپنے سرکاری دورے کے  دائرہ کار میں  رومانیہ میں ، صدر کلاؤس ورنر آئیوہنس  سے ملاقات کی ہے۔

حلوصی آقار   نے چیف آف جنرل سٹاف جنرل  یشار گیولر کے ہمراہ  بخارسٹ میں  مذاکرات میں حصہ لیا ہے۔

وزیر دفاع واسائل ڈنکو سے ملاقات کے بعد آقار  کونٹروسینی پیلس گئے جہاں  انہوں نے   رومانیہ کے صدر Iohannis  سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی امور کے ساتھ ساتھ فوجی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، آقار نے صدر رجب طیب ایردوان کا تہنیتی پیغام  بھی پہنچایا۔

آقار نے ترکی اور رومانیہ کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کی موجودہ صلاحیت پر بھی زور دیا اور Iohannis کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

حلوصی آقار  نے رومانیہ کے وزیر اعظم نکولائی سیوکا سے بھی ملاقات کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں