آرمینی فوجیوں نے آذری چوکیوں پر مارٹر گولوں کا استعمال کیا ہے ۔
آذربائیجانی امور دفاع کے مطابق،گزشتہ شب کل بجر کے دیہاتوں زیلیک اور یلیجہ پر آرمینی فوج نے بلا اشتعال فائنرگ شروع کر دی ۔
بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج نے اس حملے میں مارٹر گولوں کا بھی استعمال کیا جس کے بعد آذری فوج نے بھی جوابی کاروائی کی ۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں آذری فوج کو جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے، آرمینیا ملک کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کےلیے سرحد پار اشتعال انگیز کاروائیوں میں مصروف ہے جس کی تمام ذمے داری آرمینیا پر عائد ہوتی ہے۔