ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں مسک کے چاند کے سفر میں کامیابی کا دعا گو ہوں، صدر جو بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن  نے ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کے  ملکی معیشت کے بارے میں مایوس کن بیانات پر   جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں’’ان کے  چاند کے سفر  میں  کامیابی  کی تمنا کرتا ہوں۔‘‘

بائیڈن نے اختتام الہفتہ  کی چھٹیاں منانے کے لیے  دیلا ویئر سے  کل  اعلان کردہ  روزگار کے اعداد وشمار پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے ایک سوال کہ مسک نے ٹیسلا  کے  منتظمین کو ای میل کے ذریعے ملکی معیشت کے بارے میں  ’’میرے احساسات مثبت نہیں ہیں‘‘ الفاظ  صرف کیے  ہیں اور ان کی فرم کی افرادی قوت میں 10 فیصد تک  گراوٹ  آسکتی ہے، پوچھے  جانے پر  کہا کہ ’’میں ان کے چاند کے سفر  میں کامیابی  کا دعا گو ہوں۔‘‘

مسک نے بائیڈن کے اس بیان  پر اپنی ٹویٹ میں ’’شکریہ صدرِ محترم‘‘ کہتے ہوئے لکھا ہے کہ   ناسا  نے اسپیس ایکس ادارے کو  امریکی  خلا بازوں کو خلا میں لیجانے   کے لیے  منتخب کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں