یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم) کی عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل سیاحتی علاقے کپاڈوکیہ کا سال کے پہلے 5 مہینوں میں، 1 ملین سے زیادہ سیاحوں نے دورہ کیا ہے۔
نو شہر کے گورنر کے اعدادوشمار کے مطابق، کپاڈوکیہ جو کہ اپنی قدرتی، تاریخی اور ثقافتی دولت اور پریوں کی چمنیوں کی وجہ سے مشہور اس علاقے کا امسال ایک ملین ایک لاکھ 33 ہزار 491 سیاحوں نے سیر کی جبکہ 2019 میں 1 ملین ایک لاکھ 34 ہزار ، 2020 میں 3 لاکھ 22 ہزار 894 سیاح اور 2021 میں 3 لاکھ 33 ہزار 633 سیاحوں نے اس علاقے کی سیر کی۔