ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ازبیکستان کے تاریخی شہر بخارا کے لیے ترک ہوائی فرم کا فلائٹ آپریشن شروع

 وسطی ایشیا میں 2500  سالہ  قدیم  تاریخ کے مالک ازبکستان کے قدیم شہر بخارا میں جو کہ  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم کی "عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست” میں شامل ہے کے لیے  ترکش ایئر لائنز  نے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس  ضمن میں پہلی پرواز  کا   ہوائی اڈے پر استقبال کیا گیا،  یہاں پر منعقدہ ایک  خصوصی تقریب میں  ترکی کے تاشقند میں سفیر اولگان بیکار نے  استنبول۔ بخارا  پروازوں کے لیے اپنی نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی  سے بخارا کے لیے پروازوں کا آغاز ترکی اور ازبیکستان  کے مابین  فروغ پانے والے  باہمی تعاون  کا عکاس ہے۔  ہمارے صدر محترم  رجب طیب ایردوان  کی جانب سے   پیش کردہ اہداف  کی روشنی میں  ترک ہوائی فرم  بھی اپنی ذمہد اریوں کو پورا کر رہی ہے۔  اسوقت  ازبیکستان کے 5 شہروں کے لیے ترک ہوائی فرم اپنی پروازیں چلا رہی ہے۔  اسی طرح ازبیک ہوائی  فرم  کا بھی ترکی کے لیے فلائٹ آپریشن موجود ہے۔  یہ  پیش رفت دونوں ممالک کے  مابین روابط کو مزید  پختگی دلائے گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں