ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے رواں سال کے اندر 35 ہزار افغان غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر

سال کے آغاز سے اب تک ملک بدر کیے جانے والے غیر قانونی تارکین کی تعداد بڑھ کر 34,112 ہو گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسسز کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے حوالے سے  کاروائیوں کا سلسلہ سرعت سے جاری ہے۔

ترکی کی غیر قانونی نقل مکانی کی حکمت عملی دستاویز اور قومی ایکشن پلان کے فریم ورک کے  تحت  ہونے والے  اقدامات  کے دائرہ کار میں، غیر قانونی تارکین وطن کو چارٹر پروازوں اور  معمول کی  پروازوں کے ذریعے ان کے ممالک  کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔

استنبول اور اعدرسے 7 جون کو  2 چارٹر پروازوں کے ذریعے 452  اور استنبول  سے معمول کی پرواز  کے ذریعے 452 سمیت مجموعی طور پر  630 افغان غیر ملکیوں کو ان کے ملک  واپس بھیجا گیا ہے۔

27 جنوری کو افغانستان کے لیے پروازوں کے آغاز کے بعد سے، ُکل 18,256 افغان شہریوں کو  ان کے ملک  بھیجا جا چکا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں