کیمرون کے مرکزی علاقے میں واقع دریائے نیونگ میں ایک کشتی کے غرقاب ہونے سے کم ازکم 13 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق دریائے نیونگ کے مقام Nyong-et-Kelle میں 20 افراد کے سوار ہونے والی کشتی نامعلوم وجہ سے ڈوب گئی۔
اس حادثے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
امدادی کاروائیاں جاری ہیں تو وہیں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ اسی علاقے میں گزشتہ برس ماہ جون میں ایک کشتی کے حادثے میں 8 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
ایسے حادثات خاص طور پر شدید موسمی بارشوں کے دوران بحری جہازوں اور کشتیوں کی ناقص دیکھ بھال اور گنجائش سے زیادہ بوج لادنے کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں۔