ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف پروگرام کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ہم ڈیفالٹ ہو سکتے ہیں:وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جو حالات ہیں ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پروگرام کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا ورنہ ہم ڈیفالٹ ہو سکتے ہیں۔

جیو نیو کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ لیکن ہم اپنے ملک کو کبھی ڈیفالٹ نہیں ہونے دینگے۔ ہم آئی ایم ایف کے پروگرام کو انشا اللہ بحال کروا لیں گے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ہم ایکسپورٹرز کیلئے بہت جلد ایک بڑی اچھی سکیم لے کر آنے جا رہے ہیں۔ امید ہے اگلے ہفتے تک چین سے پیسے آ جائیں گے۔ ایک پروسیجرل لیٹر کا انتظار تھا وہ آگیا ہے اس کے بعد امید ہے اگلے ہفتے تک آ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پچھلی حکومت کے اندر اتنی اہلیت نہیں تھی تو اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ ہم بھی کچھ نہیں کرسکتے۔ اگر وہ جا کر مہنگی ایل این جی لاتے تھے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بھی مہنگی ہی لائینگے وہ تو چار برس میں دو ٹرمینل نہیں لگا سکے جبکہ ہم سستی ایل این جی بھی لائے اور ہم نے ٹرمینل بھی لگائے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں