بوسنیا ہرزیگوینا میں جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی شہروں میں سیلاب آ گیا۔
ملک کے شمال مشرق میں، جیلچ میں دریا میں سیلاب آنے سے بہت سےمکانات اور کاروباری مراکز زیر آب آ گئے۔
وسطی بوسنیا ہرزیگووینا میں تیسانج میں بھی کئی گھر زیر آب آ گئے۔
میئر سعود ہسکچ کا کہنا ہے کیا کہ اس قدرتی آفت سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور امدادی ٹیموں کی بر وقت مداخلت سے صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔