حالیہ دنوں میں رونما ہونے والے طیاروں کے حادثات کی وجہ سےامریکی بحری بیڑے نے اپنا شعبہ فضائیہ پروازوں کے لیے بند کر دیا ہے۔
اس بات کا فیصلہ اس ماہ ہوئے تین حادثات کے بعد کیا گیا ہے۔
ایک امریکی فوجی پائلٹ F18 طیارے کی تربیتی پرواز کے دوران 3 جون کولاس اینجیلس کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں پائلٹ ہلاک ہو گیا تھا،8 جون کو بھی ایک دیگر MV-22B قسم کا طیارہ کیلیفورنیا میں گرا تھا جس میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 9 جون کو کیلی فورنیا میں ہی ایک MH-60S معمول کاتربیتی ہیلی کاپٹر گر گیا تھا جس میں سوار چار افرادزندہ بچ گئے تھے ۔
ان حادثات سے متعلق تفتیش جاری ہے۔