ترکی ،بنگلہ دیش،انڈونیشیا،ایران، مصر،ملائیشیا ،نائیجیریا اور پاکستان پر مشتمل 8 ترقی پذیر ممالک کی اقتصادی تعاون تنظیم ڈی -8 کا 25 واں اجلاس کل سے استنبول میں شروع ہو رہا ہے۔
ترک ایوان تجارت کےمطابق،ڈی -8 سرمایہ کاری فورم کے زیر عنوان یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع ہوگا۔
اجلاس کی افتتاحی تقریب سے وزیر تجارت مہمت مُش ، ترک ایوان تجارت کے صدر رفعت حصار جیک اولو،نائیجیریا کے وزیر خارجہ زبیر دادا،پاکستان کے امورسرمایہ کاری کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت ڈی 8 کے سیکریٹری جنرل عیسیاکا عبدالقادر امام خطاب کریں گے۔
اجلاس میں تنظیم کے رکن ممالک کے سرمایہ کاری وفود اور تجارتی و صنعتی ایوانوں کے نمائندے بھی شامل ہونگے۔
