وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل ہینز سٹولٹن برگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ملاقات میں نیٹو کی توسیع کا معاملہ زیر بحث آیا۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے استنبول میں بوسنیا اور ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے سربیائی رکن میلوراڈ ڈوڈک سے بھی ملاقات کی ہے۔
چاووش اولو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بوسنیا اور ہرزیگووینا کی صدارتی کونسل کے رکن میلوراڈ ڈوڈک کے ساتھ، خاص طور پر بوسنیا اور ہرزیگوینا میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔
