ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین: جنگ میں کم از کم 313 بچے ہلاک ہو چُکے ہیں

24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں کم از کم 313 بچے ہلاک ہو چُکے ہیں۔

یوکرین اٹارنی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی فوج کے یوکرین پر حملوں کے نتیجے میں 313 بچے ہلاک اور 579 زخمی  ہو چکے ہیں۔

بیان کے مطابق یوکرین کے علاقے دونیتسک میں 291، خارکیف میں 169، کیف میں 116، چرنیخیف میں 6، لوہانسک میں 54، ہرسن میں 52، میکولایف میں 48، زاپوریجیامیں 30، سومی میں 17 بچے جنگ سے متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں ایک ہزار 985 تعلیمی اداروں کو نقصان پہنچا ہے متاثرہ تعلیمی اداروں میں سے 194 مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ بالا اعداد و شمار حتمی نہیں ہیں اور "قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں میں” ڈیٹا کاروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں