ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روسی سیاحوں کی ترکی میں تعطیلات گزارنے کی طلب میں بے حد اضافہ

روسی ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (اے ٹی او آر)  کے  مطابق  ترکی میں تعطیلات گزارنے والے سیاحوں کی تعداد موجودہ گنجائش سے بہت زیادہ ہے۔

اے ٹی او آر کے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ ٹور آپریٹرز نے بتایا کہ مستقبل قریب کے لیے ترکی جانے والی پروازوں میں ٹور پیکجز کی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

تحریر ی بیان میں   کہا گیا ہے کہ دارالحکومت ماسکو سے انطالیہ کے لیے اگلے 2-3 دنوں میں پرواز   کے لیے  اس وقت کوئی سیٹ موجود نہیں ہے۔

تحریر بیان کے مطابق محدود ہوائی نقل و حمل کی وجہ سے طلب نمایاں طور پر رسد سے زیادہ ہے۔ ایجیئن کے ساحلوں کے لیے سپلائی کی کمی اور بھی زیادہ ہے۔

بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ جولائی اور اگست کے لیے چھٹیوں کے آپشنز میں صورتحال بہتر ہے جبکہ فضائی نقل و حمل میں بہتری لائی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں