امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے پیش نظر تیل کمپنیوں سے پیداوار بڑھانے کا کہا ہے ۔
بائیڈن نے ملک کی سب سے بڑی پٹرول کمپنی ایکسن موبل،شیورون،بی پی اور شیل سمیت دیگر کمپنیوں کو خطوط ارسال کیے ہیں۔
بائیڈن نے ان خطوط میں کمپنیوں کو لکھا کہ روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امریکہ میں پٹرول کی قیمت1٫70 ڈالر بڑھ چکی ہے،امریکی عوام کو درپیش مالی مشکلات کے ذمے دار رووسی صدر پوٹن ہیں،آئل ریفائنریوں نے منافع کی شرح میں ریکارڈ اضافہ کر دیا ہے جس کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے لہذا میں کمپنیوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ پیٹرول ،ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی پیداوار کو فوری طور پر بڑھائیں۔
انہوں نے اپنے خطوط میں اس بات کا یقین دلایا کہ جلد ہی ہم اپنے تمام وفاقی اختیارات کو ریفائنریوں کی استعداد پیداوار بڑھانے کےلیے استعمال کریں گے۔
