پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے رہنما دانیال عزیز پنجاب کے علاقے شکر گڑھ نارووال میں ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ریجنل ایمرجنسی عہدیدار سید کمال عابد نے بتایا کہ حادثے میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا بازو ٹوٹ گیا اور طبی امداد کے لیے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال منتقل کیا گیا تھا۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک کا ٹائر پھٹ گیا اور ٹرک دانیال عزیز کی گاڑی سے جا ٹکرایا۔
ٹی وی فوٹیج میں دیکھایا گیا کہ ریسکیو 1122 کے اہلکار خون میں لت پت سیاستدان دانیال عزیز کو ایمبولینس میں لے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کے ساتھ پیش آئے حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی رہنما کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شکر گڑھ میں دانیال عزیز کے روڈ حادثے میں شدید زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور ان کی اہلیہ سے فون پر رابطہ کیا۔

