بھارت میں فوجی بھرتی کے نئے نظام "اگنی پتھ” کے خلاف جاری مظاہروں کے دوسرے روز مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ٹرین کی بوگیوں کو نذر آتش کر دیا۔
شمالی ریاست ہریانہ میں پولیس نے گزشتہ روز پتھراؤ کرنے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی تاہم آج یہ مظاہرین ایک بار پھر جمع ہوئے اور انہوں نے ٹرین کی بوگیوں کو آگ لگا دی۔
بھارت میں متعدد مقامات پر اسی انداز کے مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
بہارکے شہر لکھی سرائے میں ٹرین کی سات بوگیاں جلا دی گئیں، اترپردیش میں بھی مظاہرین نے ٹرین کو آگ لگا دی، گزشتہ روز بھی مظاہرین نے بہار کے شہر نوادہ میں ٹرین کو آگ لگا دی تھی۔
اسکندرآباد میں طلبانے ٹرین پر پتھراؤکرتے ہوئے پٹریوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں ، حاجی پور سٹیشن پر بھی شدید توڑ پھوڑ، بکسر میں طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے ریلوے ٹریک بند کر دیا۔
باور رہے کہ اگنی پتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کو 4 سال کیلئے فوج میں بھرتی کیا جائے گا، 25 فیصد افراد کو 4 سال بعد مستقل بنیادوں پر ملازمت دی جائے گی۔
