English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکہ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو کووِڈ۔19 ویکسین لگائی جا سکے گی

القمر

امریکہ میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو کورونا وائرس ویکسین لگائی جا سکے گی۔

امریکہ بیماریوں کے کنٹرول و سدباب مراکز CDC کے سائنس دانوں پر مشتمل مشاورتی کمیٹی نے ماڈرنا اور فائزر/ بائیون ٹیک کی 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے تیار کردہ کووِڈ۔19 ویکسین کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان کے مطابق اتفاقِ رائے کے ساتھ فیصلہ کیا گیا ہے کہ  6 ماہ تک کے بچوں کو کووِڈ۔19 ویکسین لگائی جا سکے گی۔

امریکہ کے محکمہ  خوراک و ادویات نے بھی جمعہ کے دن جاری کردہ بیان میں ماڈرنا اور فائزر فارماسوٹیکل فرموں کی، 5 سال سے کم عمر بچوں کے لئے تیار کردہ، کووِڈ۔19 ویکسین کے استعمال کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔

ویکسین مہم کے آغاز کے لئے بطور آخری مرحلہ CDC کے ڈائریکٹر ڈاکٹر روشل ویلنسکی کا مشاورتی کمیٹی کے فیصلے کی منظوری دینا ضروری ہے۔

واضح رہے کہ امریکی شہریوں کا وہ گروپ کہ جسے ابھی تک کورونا  ویکسین نہیں لگی 5 سال سے کم عمر تقریباً 17 ملین  بچوں پر مشتمل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے