ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان نیٹو مذاکرات کل شروع ہو رہے ہیں۔
فن لینڈ صدارتی دفتر کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان سرکاری سطح کے مذاکرات کل بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقد ہوں گے۔
سویڈن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کے لئے جاری کردہ بیان میں نیٹو کے ایک نمائندے نے بھی کہا ہے کہ نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ کی دعوت پر کل، برسلز ہیڈ کوارٹرمیں اعلیٰ سطحی نیٹو حکام اور ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
