English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نائیجیریا میں دو گرجا گھروں پر حملے

القمر

نائیجیریا کی ریاست کدونا میں 2 گرجا گھروں پر مسلح حملوں میں 3 افراد ہلاک اور متعدد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

ایک تحریری بیان میں، کدونا اسٹیٹ کی داخلی سلامتی اور داخلی امور کے کمشنر سیموئیل ارووان نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے کجورو ضلع میں دو گرجا گھروں پر مسلح حملہ کیا۔

اس حملے میں 3  افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، ارووان نے بتایا کہ بہت سے افراد کو  اغوا بھی کیا گیا  ہے۔

اروان نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو علاقے میں روانہ کر دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

حال ہی میں ملک میں مسلح افراد کی جانب سے موٹر سائیکلوں سے حملوں کے بعد کچھ ریاستوں میں  موٹر سائیکل  کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس سے قبل 5 جون کو اوندو ریاست کے ضلع اووو میں ایک کیتھولک چرچ میں عبادت گزاروں پر حملے میں 40 افراد مارے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے