صدر رجب طیب ایردوان نے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے بات چیت کی ہے ۔
صدارتی شعبہ اطلاعات کے مطابق، اس ٹیلی فون بات چیت میں ترک۔اسرائیل تعلقات اور دیگر علاقائی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
صدر ایردوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب کے درمیان بات چیت میں انسداد دہشتگردی اور سلامتی سمیت،دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر بات چیت کے تسلسل سے امن و استحکام کےلیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
اسرائیلی صدر ہرزوگ نے بھی اس موقع پر انسداد دہشتگردی کی کوششوں پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا ۔
