ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ ترکی پر اظہار تشکر

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز ترکی کے سرکاری دورے کے بعد صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SPA) نے دارالحکومت انقرہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد  ولی  عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پیغام شیئر کیا ہے۔

بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  اپنے برادر ملک ترکی سے روانہ ہوتے ہوئے تو میں آپ کا  ہمارے وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی کے لیے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ انقرہ کے دورے کے دوران انہوں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور کئی شعبوں میں  تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات "خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے مقصد سے دونوں برادر ممالک کے مفادات  میں ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کے میڈیا نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ ترکی اور دونوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات  کی بڑے پیمانے پر  کوریج  کی ہے۔

سعودی عرب سے نشر ہونے والے الاحباریہ ٹیلی ویژن کی خبر میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تعلقات ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کی نوید دنائی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ  تاریخ کے اوراق  سے پتہ چلتا ہے کہ  ترکی اور سعودی عرب نے ہر میدان میں اپنے موقف کی وجہ سے سفارتی تعلقات کو ممتاز کیا ہے، اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے دونوں ممالک کا تعاون اہم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور علاقائی استحکام کی حمایت کی ہے۔

خبر میں یہ بھی بتایا گیا کہ ولی عہد کے دورہ ترکی کا مطلب تمام شعبوں میں تاریخی تعلقات کو مضبوط کرنا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے بھی دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے ایک خبر دی۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ  ترکی اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور تاریخی تعلقات قائم ہیں جو   دونوں ممالک کے رہنماؤں کے باہمی دوروں سے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی  کرتا  ہے

سعودی عرب کے اخبارات اور وزارت خارجہ نے بھی بن سلمان کے دورہ ترکی کے بارے میں ٹویٹر پر "کراؤن پرنس ترکی میں ہے” کے عنوان سے پوسٹ  شیئر  کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں