English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلہ دیش میں بارشوں سے اموات میں اضافہ

القمر

بنگلہ دیش میں شدید بارشوں کے باعث مزید 5 افراد کی اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی۔

خاص طور پر ملک کے شمال مشرق میں اور دریائے سورما کے کنارے واقع شہر سلہٹ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

سلہٹ شہر کے اعلیٰ سرکاری اہلکار مجیب الرحمان نے بتایا کہ مواصلاتی لائنوں کے منقطع ہونے اور آمدورفت میں دشواری کی وجہ سے علاقے تک امداد کی رسائی کی راہ  میں  رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں۔

انہوں  نے بتایا کہ  تقریباً 3 ملین ڈالر کی نقد امداد 1,400 ٹن چاول اور خشک خوراک کی امداد کے 13 ہزار پیکٹ صرف سلہٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں، سیلاب سے متاثرہ دیگر  علاقوں کو  بھی امداد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے