آج کے ترکی کے اہم اخبارات کی اہم خبروں کے ساتھ حاضرِ خدمت ہیں ۔
***روزنامہ وطن: "نائب صدر اوکتاے: الجزائر میں ترکی کی سرمایہ کاری 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے”
نائب صدر فواد اوکتائے نے الجزائر میں19ویں بحیرہ روم کے کھیلوں کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کے موقع پر ترک کارکنوں سے ملاقات کی ہے اور اس موقع پر کہا ہے کہ الجزائر میں ترکی کی سرمایہ کاری 5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
***روزنامہ حریت: "دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے اعلان کیا، "ہماری قومی آبدوز کی مہم جوئی میں ایک تاریخی قدم”
دفاعی صنعت کے صدر اسماعیل دیمیر نے کہا، "ہماری قومی آبدوز کی تیاری کی مہم میں ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے اور یہ آبدوز ترک انجینئرز نے قومی وسائل سے تیار کی ہے۔
***روز نامہ اسٹار : "ترکی کی طرف سے اہم اقدام”
قومی طیاروں کے برڈ سٹرائیک ٹیسٹ ترکی میں کیے جائیں گے اور اس سلسلے ملکی ٹیکنالوجی کی بدولت، قومی جنگی طیارے، ہرجٹ، گوکبی جیسے منصوبوں کی جانچ کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ سب کچھ ملک کے اندر ہی ممکن ہو سکے گا ۔
***روزنامہ ینی شفق: ٹوگ ڈیجیٹل پروڈکٹ لانچ کرے گا”
ترکی کے آٹوموبائل انیشی ایٹو گروپ (TOGG) کے سی ای او گورجان قارا کش نے کہا کہ وہ ٹوگ گاری سے قبل جدید ٹکنولوجی پر مشتمل ایک نئی پروڈکٹ جلد ہی مارکیٹ میں متعارف کروایں گے اور ہم ڈیجیٹل پروڈکٹ پر کام کر رہے ہیں جو موبائل کے طور پر کام کرے گی۔
*** روزنامہ خبر ترک :تورے جی اور شاہین کو بہترین خدمات برائے انسانیت کے ایوارڈ سے نوازا گیا”
وہبی کوچ فاؤنڈیشن ڈسٹنگوئشڈ سروس ٹو ہیومینٹی ایوارڈ بائیونٹیک کے شریک چئیرمین اور بانی پروفیسر ڈاکٹر اوزلم تورے جی اور پروفیسر ڈاکٹر اعور شاہین کو کویڈ -19 کی وبا میں تیار کردہ ویکسین سے لاکھوں جانیں بچانے پر دیا گیا ہے۔
