لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اپنے ملک کو تمام شعبوں میں دی جانے والی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزارت عظمیٰ کے دفتر سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق، میقاتی نے ان خیالات کا اظہار ترکی کی قومی اسمبلی صحت، خاندانی، محنت اور سماجی امور کی کمیٹی کے چیئرمین رجب آقداع کو اپنی رہائش گاہ پر شرفِ ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔
لبنان کے وزیراعظم میقاتی اور رجب آقداع نے دونوں ممالک کے درمیان صحت کے تعاون اور اس سمت میں تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میقاتی نے تمام شعبوں میں اپنے ملک کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم میقاتی اور رجب آقداع کے درمیان ہونے والی ملاقات کے موقع پر لبنان کے وزیر صحت فراز آبیاد اور بیروت میں ترکی کے سفیر علی بارش الوسوئے بھی موجود تھے۔
رجب آقداع لبنان کے دارالحکومت بیروت میں 24 جون کو "لبنان میں پائیدار صحت کے نظام کی طرف” کے عنوان سے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کے لیے لبنان میں موجود ہیں۔
