ایران نے اطلاع دی ہے کہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کے بارے میں متحدہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات اس ہفتے شروع ہو ں گے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجما ن سعید خطیب زادہ نے دارالحکومت تہران میں پریس کانفرس میں یورپی یونین کے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسیوں کے نمائندہ اعلی جوزف بوریل کے 25 جون کو دورہ تہران کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے بارے میں مذاکرات کے وقت اور مقام کا تقریباً تعین ہو چکا ہے، ان مذاکرات کا میزبان خلیجِ بصرہ کا ایک ملک ہو گا اور اجلا س رواں ہفت میں منعقد ہو گا۔
خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ نے جامع مشترکہ عملی منصوبے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیا امریکہ ذمہ داری قبول کرے گا نہیں ،یہ دیکھنے کے لیے انتظار کرنا ضروری ہے ، "ہم امید کرتے ہیں کہ جناب بوریل کے لائے ہوئے پیغامات کا عملی طور پر مشاہدہ کیا جا سکے گا۔”
خطیب زادہ نے مزید بتایا کہ مذاکرات میں جوہری مسئلے پر بات نہیں کی جائے گی، پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے صرف چند زیر التوا معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔
ایرانی عہدیدار نے کہا کہ "ویانا میں طے پانے والے معاہدوں میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں کیا جائیگا۔