ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب حکومت خطرے میں، حمزہ شہباز کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ سنائے جانے کا امکان

لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کے الیکشن اور گورنر کے اختیارات کے خلاف درخواستوں پر سماعت 12 بجے تک ملتوی کردی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کا فیصلہ آج ہی کرنا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تحریک انصاف اور حکومت پنجاب کے وکیل 12 بجے ہدایات لے کر پیش ہوں اور عدالت کی معاونت کریں۔

ہائیکورٹ نے کہا کہ وکلاء ہماری معاونت کرتے ہوئے بتائیں کہ اگر ہم اجلاس دوبارہ 16 اپریل پر لے جائیں اور پولنگ دوبارہ ہو تو بحران سے کیسے بچا جاسکتا ہے، ایسی صورت میں پولنگ وہی پریزائڈنگ افسر کرائے گا جس نے 16 تاریخ کو کرائی تھی۔

وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے ڈپٹی اسپیکر کے ذریعے پولنگ کو بھی چیلنج کیا ہے،لاہورہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن ڈپٹی اسپیکر ہی کرائے گا، اس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موجود ہے جسے چیلنج نہیں کیا گیا۔

عدالت میں کیس کی سماعت دوپہر 12 بجے تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں