ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورایئرپورٹ پر3 کلوآئس ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام

 پشاور: ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے پشاور ائر پورٹ پر کارروائی کے دوران 3 کلوگرام سے زائد آئس کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کےمطابق اے ایس ایف کے عملے نے باچا خان ائرپورٹ پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے مسافر سے 3.104 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

حکام نے بتایا کہ مسافر محمد ابرار نے ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنائی۔

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں