ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم نے فضائی مسافروں سے 50 ہزار ڈیوٹی وصول کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرپورٹ پر مسافروں سے 50 ہزار تک فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی وصولی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکم نامہ فوری طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے ہوائی اڈوں پر مسافروں سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی اڈوں پر مسافروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔

وزیراعظم نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی کی تحقیقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کی منظوری کے بغیر ’ایف ای ڈی‘ کی وصولی کیسے اور کیوں ہوئی؟۔

وزیر اعظم نے کہاہے کہ فی الفور تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، جن لوگوں کی وجہ سے مسافروں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑاانہیں عہدوں پر رہنے کا حق نہیں، جن مسافروں سے ایف ای ڈی وصول کی گئی ہے انہیں رقوم واپس کی جائیں۔

وزیراعظم نے اپنے احکامات پر فوری عمل درآمد اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں