English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شمالی عراق:ترک خفیہ ایجنسی کا آپریشن،پی کےکے کی خاتون سرغنہ ماری گئی

القمر

ترک خفیہ ایجنسی کے شمالی عراق میں جاری آپریشن کے نتیجے میں پی کےکے کی ایک خاتون نام نہاد لیڈر ماری گئی۔

 حفاظتی ذرائع کے مطابق، دہشتگرد تنظیم پی کےکے  کونسل کی رکن اور تنظیم کی خواتین ونگ کی نام نہاد لیڈر خانم دیمیر عرف "برفین نورحق” کو شمالی عراق میں تعاقب کرتےہوئے ہلاک کر دیا گیا ۔

 خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی  کہ  تنظیم کی سربراہی ٹیم ایک جگہ جمع ہو رہی ہے جس پر آپریشن کرتےہوئے  خانم دیمیر کو غارہ کے علاقے میں ہلاک کر دیا گیا ۔

بتایا گیا ہے کہ خانم دیمیر نامی دہشتگرد خاتون نوے کی دہائی میں پی کےکے میں شامل ہوئی تھی جو کو دہشتگردوں کو نظریاتی اور مسلح تربیت دینے پر مامور تھی  جسے گزشتہ سال حلف المحمد عرف صوفی نورالدین نامی  دہشتگرد کی ترک خفیہ ایجنسی کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد  تنظیم میں اس کی جگہ مقرر کیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے