English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ

القمر

کراچی: پیپلز بس سروس کے روٹس میں کلفٹن، ڈیفنس اور گلشن حدید کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

فیصلہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت سندھ پیپلز انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں لاڑکانہ میں بھی پیپلز بس سروس کے روٹس بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں پیپلز بس سروس کے 4 روٹس ہوں اور اس مقصد کے لیے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نئی روٹس کا پلان بنانے کا ٹاسک دے دیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاڑکانہ میں 16 جولائی کو 16 بسیں چلائی جائیں گی۔

علاوہ ازیں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ہدایت دی کہ این آر ٹی سی، انڈ پینڈنٹ ایکسپرٹ سے مل کر دو روز میں کراچی کے اضافی روٹس کا پلان مرتب کریں۔ انہوں نے ہدایت دی کہ پیپلز بس سروس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر پر سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا عملہ بھی تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹی ایس سسٹم 25 آگست تک لگ جانا چاہیے، آر ٹی ایس سسٹم کے بعد بسوں کی ٹریکنک، وائی فائی کی سہولت اور سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہوجائیں گے ۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو نئی بسوں کے حوالے سے بہت جلد ایک نیا سرپرائز بھی دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے