English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب

القمر

 اسلام آباد: اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے بھائی کو سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کے خلاف اینٹی کرپشن کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

اینٹی کرپشن نے سرکاری اراضی پر قبضے کے الزام میں بشریٰ بی بی کے بھائی احمد مجتبیٰ کو تحقیقات کےلیے طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ پر اپنے فرنٹ میں طاہر ظہور کے ذریعے غیر قانونی طور پر سرکاری مارکیٹ کی زمین لیز پر دینے کا الزام ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احمد مجتبیٰ نے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی طاہر ظہور کی ذریعے سرکاری زمین پر قبضہ کروایا اور سرکاری مارکیٹ کی جگہ پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کی گئیں۔

ملزمان کو چھ جولائی کو اینٹی کرپشن ساہیوال ریجن میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے