English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سویڈن اور فن لینڈ کو طے شدہ دستاویز پر عمل درآمد کرنا ہوگا، میولود چاوش اولو

القمر

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو   نے سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ سہ فریقی یاد داشت  کے بارے  میں کہا ہے کہ "انہیں ان دستاویز کی تعمیل کرنی ہوگی، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ہم انہیں نیٹو میں شامل نہیں کریں گے۔”

ترکی، فن لینڈ اور سویڈن کے درمیان گزشتہ ہفتے اسپین میں نیٹو کے سربراہی اجلاس سے  قبل  ان دونوں ممالک کی نیٹو رکنیت کے عمل کو شروع کرنے کے لیے طے پانے والی یادداشت پر تبصرہ کرتے ہوئے، چاوش اولو نے کہا، "ہم نے جو دستاویز فراہم کی  ہیں، اس میں  پی وائے ڈی کے  علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے ایک دوسرے سے منسلک ہونے کا واضح ثبوت ملتا  ہے۔ ” اسی طرح تر کی کی جانب سے مطلوب  ہم ان دہشت گردوں کے حوالے سے دستاویزات اور شواہد پیش کر رہے ہیں ،  جو دہشت گردی میں ملوث  تھے اور جن کے جرائم ثابت ہو چکے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ  ترکی نے واضح طور پر اپنی شرائط رکھی ہیں اور فن لینڈ اور سویڈن کو ان شرائط کو قبول کرنا ہوگا، "یہاں (دستاویز میں) دہشت گردی کے تمام مظاہر، اس کی تمام  بازو اور  اس کے تمام محاذ واضح ہیں۔ انہیں اس دستاویز کے ساتھ عمل کرنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے فن لینڈ اور نیٹو کی ممکنہ رکنیت کے بعد  مطابقت شقوں پر عمل درآمد کی صورت میں  کیا اقدام اٹھانے  پر مبنی ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "ہمارے پاس دستاویز موجود ہیں، امریکہ اور روس کے  ساتھ ہماری مطابقت طے ہے۔  انہوں نے دہشت گردوں کو شام کے اندر  تیس کلو میٹر   تک پیچھے ہٹانے کا    کہا تھا لیکن اس  پر عمل درآمد نہیں کیا۔ حالیہ ایام میں شام کے اندر اور  اس ملک سے  ہماری سر زمین پر   حملوں میں  اضافہ ہوا ہے، لہذا ہم حل چارہ خود ہیں نکالیں گے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے