English Al Qamar Urdu جون 21, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہانگ کانگ، الٹنے والے چینی بحری جہاز سے مزید ایک شخص کو زندہ بچا لیا گیا

القمر

ہانگ کانگ کے کھلے سمندر میں طوفان  کے باعث الٹنے والے  چینی  پرچم بردار  کرین اور انجنیئرنگ  سروسز  بحری جہاز کے عملے  سے  مزید  ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے۔

جہاز کے 30 افراد  پر مشتمل عملے  میں  سے 26 تا حال لا پتہ ہیں۔

چینی پرچم  بردار  کرین جہاز "Fujing001” تیز آندھی  اور لہروں کی وجہ سے الٹ گیا تھا۔

ہانگ کانگ فلائٹ سروسز ایڈمنسٹریشن کے بیان کے مطابق 4 طیاروں اور 6 ہیلی کاپٹروں پر مشتمل  ریسکیو ٹیم 1300 کلومیٹر کے دائرے میں علاقے میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

144 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے   چلنے والی آندھی اور طوفان  کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات در پیش ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے