سعودی وزارت حج و عمرہ نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے رواں سال اردو سمیت 14 زبانوں میں 13 ای گائیڈ بکس جاری کی ہیں جن میں دنیا بھر سے آنے والے عازمین حج کو مختلف موضوعات پر رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔
یہ ای گائیڈ بکس عربی، اردو، انگریزی، فرانسیسی، ہسپانوی، ترکی، روسی، فارسی، بنگالی، انڈونیشیائی، مالائی، ہاؤسا، امہاری اور سنہالی میں جاری کی گئی ہیں۔
ٹوئٹر پر وزارت حج و عمرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ای گائیڈ بک کی مختلف خصوصیات اور اس کے استعمال کے طریقہ کی وضاحت کی گئی ہے۔
MOHU launches 13 #Hajj_Awareness_Guides translated into 14 languages featuring crucial health, logistics, and religious info.https://t.co/W9GdrUtuQe
With a strategic collaboration with the GAA to enhance Hajj experience.#Makkah_and_Madinah_Eagerly_Await_You pic.twitter.com/DkYP9qgRdl
— Ministry of Hajj and Umrah (@MoHU_En) July 1, 2022
