English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات، کیسکو پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد

القمر

 اسلام آباد / کوئٹہ: نیپرا نے کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔

ذرائع کے مطابق جولائی 2019ء سے جون 2021ء کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے  15 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے تحقیقات کے لیے 2 ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں 15 میں سے 4 اموات میں کیسکو کو قصور وار قرار دیا گیا۔ جس پر نیپرا ایکٹ کے تحت کیسکو کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے علاوہ سماعت کا موقع بھی دیا گیا۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق کیسکو ضابطہ اخلاق اورحفاظتی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے قانونی ذمے داریاں انجام دینے میں ناکام رہا۔

نیپرا کی جانب سے تحقیقات کے نتیجے میں کیسکو کوسوگوارخاندانوں  کو 35  لاکھ روپے  فی کس معاوضہ ادا کرنے  اور سوگوار  خاندانوں کو ملازمت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔ حکام کے مطابق کیسکو کو معاوضے کی تفصیلات نیپرا کے ساتھ شیئر بھی کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے