ہسپانوی پولیس نے مراکش سے سمندر کی تہوں سے منشیات کی اسمگلنگ کے لیے تیار کردہ اور 200 کلو گرام تک وزن لیجا سکنے والے ایک زیر ِ آب ڈراون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ہسپانوی پولیس نے 14 ماہ تک جاری رہنے والے آپریشن کے نتیجے میں مراکش سے اسپین کےآبنائے جبل طارق کے راستے بحری ڈراونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والے ایک جتھے کا تعین کرتے ہوئے جادیز، ملاگا اور بارسیلونا سے 8 مشکوک افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔
یہ بتاتے ہوئے کہ انہوں نے پہلی بار سب میرین ڈرونز کو ضبط کیا ہے ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے گودام پر بھی چھاپہ مارا جہاں GPS نیویگیشن سسٹم سے لیس زیر آب ڈرون موجود تھے، تین میں سے ایک ڈرون استعمال کے لیے تیار تھا اور ان میں سے دو تیاری کے مرحلے میں تھے۔
