English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایران میں ہیضے کی وبا، 37 افراد مبتلا ہو گئے

القمر

ایران میں37 افراد ہیضے کا شکار ہو گئے ۔

 سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA   سے گفتگو کرتےہوئے  وزارت صحت کی سربراہ برائے وبائی  و آبی امراض  مریم مسعودی فر نے بتایا کہ  ہمسایہ ممالک سے اس وبا  کے ملک میں پھیلاو کو روکنے کے لیے  ہم نے حفظان صحت کے اصولوں پر سختی کرنا ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ  ایران مِں اب تک 37 افراد ہیضے کا شکار ہو چکے ہیں،جبکہ اس بیماری میں مبتلا  افراد کو  سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج رکھا جائے گا۔

 واضح رہے کہ  یہ بیماری آلودہ پانی پینے  اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے پھیلتی ہے۔متاثر افراد میں قبل از وقت تشخیص  یا علامات موجود نہیں ہوتیں مگر  بعض اوقات بگڑتی صورتحال کے پیش نظر مریضوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

 حالیہ دنوں میں شمالی عراق کے شہروں اربیل ،سلیمانیہ اور کرکوک میں  ہیضے کی وبا پھیل چکی تھی  جہاں 1 شخص ہلاک ہو گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے